ہم سے رابطہ کریں
آسٹریلیا خود کو ایک انصاف پسند ملک تصوّر کرتا ہے۔ بدقسمتی سے، کبھی کبھار لوگوں کے ساتھ اس وجہ سے غیرمنصفانہ سلوک ہوتا ہے کہ ان کی شکل و صورت کیسی ہے، وہ کہاں سے آئے ہیں یا کیا عقیدہ رکھتے ہیں۔ وکٹوریا میں ایسے قوانین ہیں جو لوگوں کو غیرمنصفانہ سلوک سے بچاتے ہیں اور وکٹوریا میں مساوی مواقع اور انسانی حقوق کا کمیشن (Victorian Equal Opportunity and Human Rights Commission) ان لوگوں کی مدد کرتا ہے جن کے ساتھ غیرمنصفانہ سلوک ہوا ہو۔ اپنے حقوق اور اس بارے میں معلوم کریں کہ ہم کیسے آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

ہم سے رابطہ کریں
کمیشن کا عملہ پیر تا جمعہ، صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک دستیاب ہے۔
آپ معلومات مانگنے یا شکایت کرنے کے لیے کسی بھی زبان میں ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ہم آپ کی مدد کے لیے مفت انٹرپریٹر (زبانی مترجم) کا انتظام کر سکتے ہیں اور Auslan انٹرپریٹر بھی دلا سکتے ہیں۔
انٹرپریٹر کے ذریعے ہم سے بات کرنے کے لیے 494 152 1300 پر فون کریں۔
آپ ہم سے ان طریقوں سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں:
- بذریعہ فون: 153 292 1300 (انگلش میں)
- بذریعہ ای میل: enquiries@veohrc.vic.gov.au (انگلش میں، یا ہمیں یہ اطلاع دینے کے لیے کہ ہم انٹرپریٹر لے کر آپ سے رابطہ کریں)
- لائیو چیٹ پر: livechat.humanrights.vic.gov.au (انگلش میں)