Skip to content
Quick exitFirst NationsTranslationsGet helpSearch

کمیشن کا تعارف

آسٹریلیا خود کو ایک انصاف پسند ملک تصوّر کرتا ہے۔ بدقسمتی سے، کبھی کبھار لوگوں کے ساتھ اس وجہ سے غیرمنصفانہ سلوک ہوتا ہے کہ ان کی شکل و صورت کیسی ہے، وہ کہاں سے آئے ہیں یا کیا عقیدہ رکھتے ہیں۔ وکٹوریا میں ایسے قوانین ہیں جو لوگوں کو غیرمنصفانہ سلوک سے بچاتے ہیں اور وکٹوریا میں مساوی مواقع اور انسانی حقوق کا کمیشن (Victorian Equal Opportunity and Human Rights Commission) ان لوگوں کی مدد کرتا ہے جن کے ساتھ غیرمنصفانہ سلوک ہوا ہو۔ اپنے حقوق اور اس بارے میں معلوم کریں کہ ہم کیسے آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

A smiling grandfather gives his grandson a shoulder ride.
ہم سے رابطہ کریںہم کیسے آپ کی مدد کر سکتے ہیںآپ کے حقوقکمیشن کا تعارف

کمیشن کیا ہے؟

کمیشن ایک خودمختار ادارہ ہے جو لوگوں کو امتیازی سلوک، جنسی ایذا دہی اور نسل یا مذہب کے حوالے سے کردار کشی سے بچانے کی کوشش میں قائم کیا گيا تھا۔

ہم ایسے غیرمنصفانہ طرز عمل کی شکایات کے حل میں لوگوں کی مدد کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ:

  • لوگوں اور اداروں کو مساوی مواقع اور انسانی حقوق کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں
  • اداروں کو آگہی دینے اور مشاورت کے ذریعے انہیں زیادہ منصفانہ بننے میں مدد دیتے ہیں
  • سنگین امتیازی سلوک اور جنسی ایذا دہی کے متعلق تحقیق اور چھان بین کرتے ہیں
  • وکٹوریا کی حکومت کو لوگوں کے تحفظ کے لیے زیادہ کڑے قوانین بنانے کی ترغیب دیتے ہیں اور یقینی بناتے ہیں کہ ہمارے حالیہ قوانین مؤثر ہیں۔

کمیشن میری مدد کیسے کر سکتا ہے؟

ہم آپ کے منصفانہ سلوک کے حق کے بارے میں آپ کو بتا سکتے ہیں یا اگر آپ کے ساتھ غیرمنصفانہ سلوک ہوا ہے تو آپ ہمیں بتا سکتے ہیں۔

ممکن ہے ہم ایسے طرزعمل کو روکنے کے قابل ہوں اور آپ کو معذرت یا ہرجانہ دلا سکیں۔

ہم قانونی مشورہ نہیں دیتے بلکہ ہم آپ کو آپ کے حقوق اور وکٹوریا کے ان قوانین کے بارے میں مزید معلومات دے سکتے ہیں جو آپ کے حقوق کا تحفظ کرتے ہیں۔

یہ قوانین لوگوں کو عوامی زندگی میں غیرمنصفانہ سلوک سے بچاتے ہیں۔

ان قوانین کا تعلق نجی طرزعمل سے نہیں ہے جیسے اگر گھر میں کچھ ہوتا ہو۔

کریں کہ ہم کیسے آپ کی مدد کر سکتے ہیں

اگر آپ کو غیرمنصفانہ طرزعمل کا سامنا ہوا ہے تو ہم آپ کی مدد کر سکتے ہیں جس میں یہ بھی شامل ہے:

  • امتیازی سلوک
  • جنسی ایذا دہی
  • نسل یا مذہب کے حوالے سے کردار کشی
  • نشانہ بنائے جانا

ہم آپ کو وکٹوریا کے انسانی حقوق اور فرائض کے چارٹر کے بارے میں بھی بتا سکتے ہیں۔

اپنے حقوق کے بارے میں مزید معلوم کریں

کمیشن کب میری مدد نہیں کر سکتا؟

اگر کوئی حرکت نجی صورتحال میں (جیسے گھر میں) کی گئی ہو تو ہم مدد نہیں کر سکتے۔

ہم ان معاملات میں آپ کی مدد نہیں کر سکتے:

  • آپ کے ویزے کی حیثیت یا امیگریشن کے مسائل
  • پولیس کے معاملات
  • وفاقی اداروں (جیسے ڈیپارٹمنٹ آف ہوم افیئرز) کے ساتھ مسائل۔

ہم آپ کو وکٹوریا کے انسانی حقوق اور فرائض کے چارٹر کے بارے میں معلومات دے سکتے ہیں لیکن ہم چارٹر سے متعلقہ شکایات پر کام نہیں کرتے۔

اگر ہم آپ کی مدد نہ کر سکتے ہوں تو وہ دوسرے ادارے جو شاید مدد کر سکتے ہیں:

پناہ کے درخواست گزار، پناہ گزین اور تارکین وطن

ریفیوجی لیگل
فون: 0100 9413 (03)، صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے، بدھ اور جمعہ

صارفین کے حقوق

کنزیومر افیئرز وکٹوریا
فون: 81 81 55 1300

گھریلو تشدّد یا جنسی حملہ

 1800 Respect 
فون: 732 737 1800
انٹرپریٹر (زبانی مترجم): 50 14 13

انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور وکٹورین گورنمنٹ کے اداروں کے بارے میں شکایات

وکٹورین اومبڈزمین
فون: 6222 9613 (03) یا 314 806 1800 (صرف ریجنل وکٹوریا میں)۔

امیگریشن، ویزے اور شہریت میں تاخیر، اور حراستی مراکز

کامن ویلتھ اومبڈزمین
فون: 072 362 1300

قانونی مدد

وکٹوریا لیگل ایڈ
فون: 387 792 1300

پولیس کے طرزعمل کے بارے میں شکایات

Independent Broad-based Anti-corruption Commission (سرکاری محکموں میں بدعنوانی کی چھان بین کرنے والا خودمختار کمیشن)
فون: 135 735 1300

کرایہ داروں کے حقوق (کرایے کے گھروں میں رہنے والوں کے لیے مدد)

Tenants Victoria
فون: 2577 9416 (03)
سوشل ہاؤسنگ کے کرایہ داروں کے لیے مشورے کی لائن: 860 068 1800

صحت نسواں

Multicultural Centre for Women’s Health (صحت نسواں کا کثیرالثقافتی مرکز)
فون: 421 656 1800

کام کے مقام پر حفاظت کے مسائل یا ﹸبلنگ

ورک سیف وکٹوریا
مشورے کے لیے فون لائن: 089 136 1800
ہنگامی صورتحال: 60 23 13

Was this page helpful?
Please select Yes or No and the second form section will appear below:

Address
Level 3, 204 Lygon Street Carlton Victoria 3053

General enquiries
enquiries@veohrc.vic.gov.au

Reception
1300 891 848

Enquiry line
1300 292 153 or (03) 9032 3583

Interpreters
1300 152 494

NRS Voice Relay
1300 555 727 then use 1300 292 153

Media enquiries
0447 526 642

The Victorian Equal Opportunity and Human Rights Commission acknowledges that we work on the traditional lands of the Wurundjeri people of the Kulin Nation. We also work remotely and serve communities on the lands of other Traditional Custodians.

We pay our respects to their Elders past and present.